ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سنیما گھروں میں سکینڈ شو منسوخ نئے سال کی آمد، پارٹیوں پرپابندی

سنیما گھروں میں سکینڈ شو منسوخ نئے سال کی آمد، پارٹیوں پرپابندی

Thu, 24 Dec 2020 11:05:00    S.O. News Service

بنگلورو،24؍دسمبر (ایس او نیوز) ریاستی حکومت اب تک کئی بارا علان کرچکی ہے کہ سال2021کی آمد پر نئے سال کا جشن منانے پرپابندی ہے۔ آج دوبارہ یہ اعلان کیا ہے کہ سڑکوں بالخصوص شہر کے ایم جی روڈ، بریگیڈ روڈ اور چرچ اسٹریٹ پرسال نو کا جشن منایا نہیں جاسکتا۔ نئے سال کے استقبال میں منائی جانے والی عوامی پارٹیوں پر بھی پابندی ہے۔ کلب،پب،ریسٹورنٹ اور گلیوں میں نیو ایئر پارٹی پر پابندی رہے گی لیکن عام دنوں کی طرح کلب،پب، ریسٹورنٹ کھولے جاسکتے ہیں۔ عوامی مقامات،اہم سڑکوں پر جشن منانے پر پابندی ہے۔ سماجی فاصلہ پر عمل کے بغیر لوگ کہیں بھی اکٹھا نہیں ہوسکتے۔ رات کے کرفیو کی وجہ سے سنیما گھروں میں سکینڈ شو منسوخ کردیاگیا ہے۔ شب 9/بجے کے بعد تمام اقسام کے شو منسوخ کردیئے گئے ہیں۔ شام 7/بجے سے شب 9:30/بجے تک کے شو کے لئے اجازت ہے۔


Share: